واشنگٹن (نیٹ نیوز) مشی گن کی کار ڈیلر شپ کے مالک نے اپنے ملازمین کو انکی ریٹائرمنٹ پر خصوصی انعامات سے نوازا۔ ہاورڈ کوآپر امپورٹ سنٹر میں کار ڈیلر شپ کی 47 سالہ سروس پر 89 ملازمین کو ملازمت کے ہرسال کے بدلے ایک ایک ہزار ڈالر کے چیک دیئے گئے۔ ان میں سے ایک ملازم سینڈی ریگن نے بتایا کہ اسے 28 ہزار ڈالر ملے۔ کوآپر نے کہا کہ میں اپنے ملازمین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا تھا اور یہ اس کا ایک راستہ تھا۔ یہ لوگ میری زندگی میں تبدیلی لائے اور امید ہے میرے اس اقدام سے انکی زندگی میں تبدیلی آئے گی۔
”انوکھا شکریہ“
Sep 10, 2012