کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس آغاز پر ہی پچاس سے زائد پوائنٹس بڑھ کر پندرہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا تاہم کاروبار کے آغاز پر ہونے والی تیزی جلد ہی مندی میں تبدیل ہوگئی۔سیمنٹ اسٹاکس میں بڑے پیمانے پر شئیرز کی فروخت ،فرٹیلائیزر اور بینکنگ کے حصص میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ ریڈ زون سے نہ نکل سکی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چودہ پوائنٹس کمی کے بعد پندرہ ہزار دو سو چالیس پر بند ہوا تاہم مجموعی کاروباری حجم بیس کروڑ شئیرز سے تجاوز کرنے میں کامیاب رہا۔آج کے ای ایس سی کے حصص میں سب سے زیادہ سودے ہوئے اور اسکی فی شئیر قیمت ایک روز کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔بروکرز کا کہنا ہے کہ کراچی اسٹاک مارکیٹ کے وفد کی لندن میں ایم ایس سی آئی حکام سے ملاقات میں مثبت پیش رفت غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی لاسکتی ہے۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی مندی سے نہ نکل سکی اورہنڈریڈ انڈیکس پندرہ ہزار دو سو چالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔
Sep 10, 2012 | 22:32