امریکی اسٹار سرینا ولیم نے یوایس اوپن کے فائنل میں بیلاروس کی عالمی نمبرایک وکٹوریہ آزارینکا کو شکست دیکرچھوتی مرتبہ ٹائٹل اپنےنام کرلیا ہے۔ نیویارک میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ٹائٹل میچ میں میزبان کھلاڑی سرینا ولیمز نے دنیا کی نمبر ایک بیلارس کی وکٹوریہ آزارینکا کیخلاف پہلا سیٹ دوایک سےجیتا تاہم آزارینکا نےکم بیک کرتےہوئے دوسراسیٹ چھ دوسےجیت لیا،جس کے بعد تیسرا سیٹ کافی سنسنی خیزثابت ہوا تاہم تیسرےسیٹ میں کامیابی نے سرینا ولیم کویوایس اوپن کا چیمپئن بنادیا۔
سرینا ولیم نےآخری مرتبہ یوایس اپن کا ٹائٹل دوہزارآٹھ میں جیتا تھا۔