حکومت پنجاب اور مرکزی حکومت کے پیش کردہ بجٹ برائے سال 2013-14ءمیں سرکاری ملازمین اور پینشن میں اضافہ انتہائی قابل ستائش اقدام ہے۔ اس سلسلہ میں وفاقی اور صوبائی کی توجہ ریٹائرڈ صنعتی ملازمین کی بہبود پر بھی ہونی چاہئے تھی۔ سرکاری ملازمین کے برعکس ریٹائرڈ صنعتی ملازمین کو اس سہولت سے محروم رکھنا زیادتی ہے۔E.O.B.I اولڈ ایج بیفٹس انسٹی ٹیوشن صنعتی ملازمین کو مخصوص شرائط کے تحت ہر ماہ باقاعدگی سے پینشن ادا کرتا ہے۔ لیکن مہنگائی کے اس دور میں اس سال بھی ان کی پینشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ E.O.B.I مالی طور پر ایک مستحکم ادارہ ہے جس کے پاس اربوں روپے کے فنڈز موجود ہیں۔ قطع نظر اس بات کے کہ اس کے کچھ ملازمین نے مبینہ طور پر مالی بے قاعدگیاں کی ہیں اور یہ کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ہے۔ اس کے باوجود E.O.B.I مالی طور پر اب بھی ایک مستحکم ادارہ ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین اور بالخصوص ریٹائرڈ صنعتی ملازمین کو مالی مشکلات اور بے شمار معاشرتی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان حالات کی روشنی میں پنجاب اور فیڈرل گورنمنٹ کو ریٹائرڈ صنعتی ملازمین کی پینشن میں اضافہ کے حوالے سے منصفانہ اور معقول فیصلہ کر دینا چاہئے۔(محمد اصغر مرزا مکان نمبر 1-13 گلی نمبر 117 ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور)