”ٹیوٹا“ دارالامان میں مختلف علوم و فنون کی تربیت دیگا

لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام بے سہاراخواتین کے لئے بند روڈ پر قائم دارالامان میں ’ٹیوٹا ‘مختلف علوم وفنون کی تربیت دے گا۔ سپرنٹنڈنٹ دارالامان مصباح رشید نے اس حوالے سے چیئرمین ٹیوٹاکو لیٹر لکھ دیاہے۔ لیٹر میں مصباح رشید نے کہاہے کہ ٹیوٹا ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے دی جانے والی ٹریننگ اور شارٹ ٹرم کورسز کے ذریعے بے سہاراخواتین کواپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی اور وہ نامساعد حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوسکیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...