ٹیلی نار پاکستان نے اپنے ڈیوائس ریٹیل پروگرام کے تحت سستے اسمارٹ فون تک رسائی کو مزید آسان بنا دیا

اسلام آباد (پ ر) ملک بھر میں اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کو فروغ دینے کے ضمن میں ٹیلی نار پاکستان نے اپنے ڈیوائس @ ریٹیل پیشکش کا آغاز کر دیا ہے یہ پیشکش صارفین کو ٹیلی نار پاکستان کے سیلز اینڈ سروسز سنٹر یا فرنچائز سے انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ ہینڈ سیٹ خریدنے کا موقع اور ساتھ ہی 1500 روپے کا مفت انٹرنیٹ بھی فراہم کرتی ہے۔ اس پیشکش کے ذریعے فراہم کئے جانے والے ہینڈ سیٹ میں Q موبائل بولٹ A2 لائٹ، Q موبائل بولٹ A4 نوکیا آشا 205 اور نوکیا آشا 301 شامل ہیں جن کی بالترتیب قیمتیں 6500, 8250, 5900,9350 ہیں ڈیوائس @ ریٹیل کے ذریعے خریدے گئے موبائل فون کے ساتھ 6 مہینے کا مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا جس سے صارفین ہر مہینے 500MB ڈیٹا استعمال کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن