تربیلا ڈیم توسیعی منصوبہ : واپڈا اور چینی کمپنی میں سمجھوتے پر دستخط

 لاہور( سپیشل رپورٹر)قومی نظام میں سستی پن بجلی کا اضافہ کرکے صارفین کو ریلیف پہنچانے کے وفاقی حکومت کے عزم کے تحت 1410 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تربیلا چوتھے توسیعی پن بجلی منصوبے کے سول ورکس کے لئے واپڈا نے چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ۔ منصوبہ کے سول ورکس کے کنٹریکٹ کی مالیت تقریباً 26 ارب 5 کروڑ روپے ہے ۔ منعقدہ کنٹریکٹ ایگریمنٹ پر دستخط کرنے کی تقریب میں چیف انجینئر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد یوسف خٹک نے واپڈا جبکہ دوان جیان زیا نے سائنو ہائیڈرو کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے ۔ چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ، واپڈا کے سینئر آفیسرز اور دیگر بھی اِس موقع پر موجود تھے ۔تربیلا پن بجلی کا چوتھا توسیعی منصوبہ صرف ساڑھے تین سال کی مدت میں مکمل ہوگا اور اس پر لاگت کا اندازہ 928 ملین امریکی ڈالر ہے۔تربیلا کے چوتھے توسیعی پن بجلی منصوبے کے تحت ٹنل نمبر 4 پر تین یونٹوں کی تنصیب سے تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 1410 میگاواٹ اضافہ کے ساتھ 4888 میگاواٹ ہوجائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...