نارووال(نامہ نگار) وفاقی وزےر ڈوےلپمنٹ و پلاننگ احسن اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ رےلوے کے پاس موجود چھ سو سے زائد انجنوں مےں سے صرف 125انجن قابل استعمال ہےں، گذشتہ پانچ سالوں مےں انجن خرےدنے کےلئے اےسے سودے کئے گے جس سے محکمہ رےلوے انجنوں کے قبرستان کا منظر پےش کر رہا ہے، جلد پچاس انجنوں کو مرمت کر لےا جائے گا جبکہ پچاس نئے انجن خرےدنے کےلئے محکمہ کو فنڈز فراہم کر دےئے گئے ہےں۔ انشاءاللہ آئندہ چھ ماہ مےں ٹرےنوں کی کمی پر قابو پا لےا جائے گا، گذشتہ دور مےں سوئی گےس کے نام پر سےاست کی گئی اور من پسند لوگوں کو سوئی گےس کے کنکشن فراہم کئے، موجودہ حکومت کسی بھی سےاسی دباو¿ سے بالاتر ہوکر عوام کو پہلے آئےں پہلے پائےں کی بنےاد پر سوئی گےس کنکشن فراہم کرے گی، بدقسمتی سے شرح خواندگی کے لحاظ سے اےشیا کے سات ممالک مےں سے پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔