لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 18433 لاٹ کے سودے 4 ارب 63 کروڑ 83 لاکھ 62 ہزار 3 سو 62 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونا، کپاس کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 110.04 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 23.66 ڈالر، ایک اونس سونا کی قیمت 1385.8 ڈالر، 10 گرام سونا کی قیمت 46818 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 56099 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3656 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4477 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 45.46 روپے، ایک پاو¿نڈ کپاس کی قیمت 83.54 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3557 روپے پر بند ہوئی۔
مرکنٹائل ایکسچینج: خام تیل، سونا، چاندی، کپاس کے نرخوں میں اضافہ
Sep 10, 2013