اسلام آباد (ثناءنیوز) بلوچستان مےں پاکستانی طالبان کی قید میں 259 دن گزار نے والے سوئس جوڑے نے اعتراف کےا ہے کہ اغوا کارون نے ان کے ساتھ اچھا برتاوءکےا،مارا پیٹا نہیں گیا۔ انہیں کھانا بھی اچھا دیا گیا اور عورت ہونے کی وجہ سے ڈانئیلا وڈمر کو بھی احترام کی نظروں سے دیکھا جاتا رہا۔ رہائی کے بعد سوئٹزر لےنڈ پہنچنے کے بعد سہانے خواب کی تعبیر کے بعد ایک ڈراﺅنا خواب کے عنوان سے کتاب مکمل کر لی ہے ۔جرمن زبان میں 320 صفحات پر مشتمل یہ کتاب شائع ہوگئی ہے ۔ کتاب مےں ا نہوں نے نہ صرف خود پر بیتنے والے حالات کو قلم بند کیا ہے بلکہ یہ بھی بتایا ہے کہ پھر سے ایک معمول کی زندگی گزارنے کے لیے ان کی کوششیں کن مشکلات سے دوچار ہو رہی ہیں۔
اغوا کاروں نے ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا: سوئس جوڑے کا اعتراف
Sep 10, 2013