راولپنڈی (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر حملہ کیس کی سماعت بغیر کاروائی کے 12 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج چوہدری حبیب الرحمان کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ پرویز مشرف حملہ کیس میں گرفتار ملزم رانا فقیر کو سخت سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
راولپنڈی: پرویز مشرف حملہ کیس کی سماعت پرسوں تک ملتوی
Sep 10, 2013