اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قیمت مزید کم نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا اس لئے آئی ایم ایف کے پاس گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھکاری نہیں بناناچاہتے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ ہماری حکومت مالیاتی خسارے کو جی ڈی پی کے 4 فیصد تک لانا چاہتی ہے۔ جی ڈی پی کی شرح کو7 فیصد تک لانا ہے۔ پاکستان کے قرضوں کا حجم 14 ہزارروپے سے تجاوز کر گیا ہے۔