اے پی سی اعلامیہ پر امین فہیم کے دستخط نہیں، بہتر سیٹ نہ ملنے پر واک آﺅٹ کر گئے: نجی ٹی وی کا دعویٰ

Sep 10, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ پر پی پی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے دستخط نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مرضی کی نشست نہ ملنے پر امین فہیم نے اے پی سی کا بائیکاٹ کیا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار، امین فہیم کو منانے باہر آئے تو امین فہیم نے جواب دیا کہ قومی معاملہ ہے گڑ بڑ نہیں چاہتا۔ پی پی پارلیمنٹرین کے صدر کی حیثیت سے ڈیل نہیں کیا گیا جس کے بعد امین فہیم اے پی سی کا بائیکاٹ کر کے چلے گئے۔ امین فہیم کو اہم رہنماﺅں کے ساتھ بٹھانے کی بجائے سائیڈ پر نشست دی گئی۔ امین فہیم کو امتیاز شیخ اور حیدر عباس رضوی کے درمیان بٹھایا گیا تھا جبکہ چودھری نثار نے امین فہیم سے وزیراعظم کے قریب نشست کا وعدہ کیا تھا۔

مزیدخبریں