اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اے پی سی کے شرکاءکی تواضع ورکنگ لنچ سے کی گئی۔ ابتدائی طور پر ظہرانہ اے پی سی کا حصہ نہیں تھا اور دوپہر ڈیڑھ بجے تک اے پی سی نے ختم ہونا تھا تاہم آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے سوال و جواب کی نشست طول پکڑ گئی جس کے بعد وقفہ کر لیا گیا جس کے دوران سیاسی رہنماﺅں اور دوسرے شرکاءنے نماز ادا کی جس کے فوراً بعد ورکنگ لنچ دیا گیا۔ وزیراعظم ہاﺅس کے مہمانداروں کے افسروں نے سیاسی قیادت، وزرائے اعلیٰ اور دوسرے شرکاءکا ایوان وزیراعظم کے مرکزی دروازے پر خیرمقدم کیا۔