دبئی (آن لائن) لبنان سے تعلق رکھنے والے عرب ٹرائی تھلون چیمپئن نصر گذشتہ روز ٹریکنگ کے دوران گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نصر گذشتہ روز سائیکل پر ٹریننگ میں مصروف تھے کہ ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے ان کے ایک دوست کو بھی شدید چوٹیں آئیں اور نصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔