برمنگھم (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا کرکٹ میچ کل بدھ کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ آسٹریلوی ٹیم جو کہ ان دنوں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کو 88 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 14 ستمبر کو کارڈیف جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 16 ستمبر کو ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائیگا۔