چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے فیصل آباد وولوز کو آج این او سی جاری ہونے کا امکان

چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے فیصل آباد وولوز کو آج این او سی جاری ہونے کا امکان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹی ٹونٹی چےمپئن فیصل آباد وولوز کو بھارت کے ویزے جاری نہ ہو سکے جس کی وجہ یہ بتائی جا رہی کہ اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمشن کو بھارت وزارت خارجہ کی جانب سے تاحال پاکستانی ٹیم کے لئے این او سی جاری نہیں ہو سکا۔ قوی امکان ہے کہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی چیمپئن فیصل آباد وولوز کے کھلاڑیوں کو آج بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے این او سی جاری ہو جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے جبکہ ٹیم کے 4 کھلاڑی دورہ زمبابوے پر ہیں جو بھارت میں ہی ٹیم کو جوائن کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن