مقصد ضرب العضب

Sep 10, 2014

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی!اسرائیلی وزیر اعظم گولڈہ مائرہ نے لکھا ہے کہ جب اسرائیل و عرب آپس میں بر سر پیکار تھے ۔ تو اسوقت مجھے پیغمبر اسلام کی زندگی کا وہ پہلو یاد آ گیا کہ ادھر گھر میں چراغ میں تیل نہیں ادھر دیوار پر نو تلواریں لٹک رہی تھیں“یاد رہے واقعی محسن انسانیت نے باقی ضروریات سے جہادی سازو سامان کو مقدم رکھا تھا۔ لیکن اس کا مقصد دہشت گردی یا انسانیت کا قتال ہرگز نہ تھا۔ بلکہ باغی و سر کش انسانیت کی اصلاح و فلاح مقصود تھی۔ آپ کی نو تلواروں کا تعارف یہ ہے۔1۔الماثورہ، 2۔البتار، 3۔ذوالفقار،4۔حتف،5۔المخدم،6۔الدسوب، 7العضب،8۔القضیب، 9۔قلعی۔(چودھری نور احمد نور....گوجرانوالہ)

مزیدخبریں