’’امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے‘‘: آرمی چیف، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف راحیل شریف نے کہا ہے کہ متاثرین کی مدد اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ پاک فوج سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی فیلڈ فارمیشن اور آرمی ایوی ایشن کی خدمات کی تعریف کی۔ قبل ازیں آرمی چیف نے  قادر آباد ہیڈ ورکس کا دورہ کیا،  متاثرہ علاقوں میں فوج کی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف  نے   قادر آباد ہیڈ ورکس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ آرمی چیف نے گوجرانوالہ، منڈی بہاء الدین سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امددی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فوج کی طرف سے امدادی سرگرمیوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...