نواز شریف، مودی کے درمیان خطوط کا تبادلہ، تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں : امریکہ

Sep 10, 2014

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان خطوط کے تبادلے پر کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری اور مسائل کو براہ راست حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے پاکستان میں برسات کے حوالے سے کہا کہ امریکہ سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے مدد کیلئے بھی تیار ہو گا۔

مزیدخبریں