اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعودخان نے جنرل اسمبلی میں ’’تحفظ کی ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر خطاب میں کہا ہے کہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں عام شہریوں کے تحفظ کے اقدامات میں تاخیر سے نہ صرف ان اقدامات پر اخراجات میں اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ بعض اوقات یہ غیرموثر بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا اسکی تازہ ترین مثال فلسطینی باشندے ہیں جن کو اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنے کیلئے بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا۔ نسل کشی، قتل عام، جنگی جرائم اور انسانیت کیخلاف جرائم کو انکے ارتکاب سے پہلے روکا جانا ضروری ہے۔