انٹرلوپ سائیکاٹی 20 چیمپئن شپ زرعی یونیورسٹی میں شروع ‘افتتاحی میچ نواب کلب لاہور نے جیت لیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پہلی انٹر لوپ سائیکا T20کرکٹ چیمپئن شپ زرعی یونیورسٹی میں شروع ہو گئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین تھے جبکہ اس موقع پر سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کے روح رواں سعید اجمل بھی موجود تھے۔ افتتاحی میچ نواب کرکٹ کلب لاہور اور رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ کے درمیان کھیلا گیا۔ نواب کرکٹ کلب لاہورکے کپتان ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ رانا نویدالحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ کی ٹیم نے مقررہ اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 120رنز بنائے۔ اظہر علی نے 12رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میںنواب کرکٹ کلب لاہورنے ہدف 17.5اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اظہر علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...