واشنگٹن(آن لائن)سابق امریکی وزیر خارجہ ہلےری کلنٹن نے ذاتی اکاو¿نٹ سے سرکاری ای میلز بھیجنے کے معاملے پر معافی مانگ لی ہے۔ ایک امریکی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہلےری کلنٹن نے پہلی بار ای میلز کے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس پر افسوس ہے اور وہ اسکی مکمل ذمہ داری لیتی ہیں۔وزیر خارجہ کی حیثیت سے سرکاری خط و کتابت کے لیے ذاتی ای میل اکاونٹ استعمال کرنا غلطی تھی، جس پر معذرت خواہ ہوں اور اس کی پوری ذمہ داری قبول کرتی ہوں۔یاد رہے ایک روز قبل انہوں نے یہ کہہ کر معافی مانگنے سے انکار کیا تھا کہ جو کچھ کیا اس کی اجازت تھی۔مبصرین کی رائے میں ای میلز سکینڈل کی وجہ سے سابق امریکی صدر کی اہلیہ ہلیری کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم کو دھچکا پہنچا ہے ۔
ہیلری
وزیر خارجہ کی حیثیت سے ذاتی اکاﺅنٹ کا سرکاری ای میلز کیلئے استعمال غلطی تھا‘ معافی مانگتی ہوں : ہیلری کلنٹن
Sep 10, 2015