ایف بی آر کے سینکڑوں افسر اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے سے گریزاں

Sep 10, 2015

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے سینکڑوں افسر اپنے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے سے گریزاں ہیں اور ادارے کی طرف سے بار بار خطوط کے اجراءکے باوجود اثاثوں کے گوشوارے داخل نہیں کرا رہے۔ ایف بی آر نے گزشتہ روز تادیبی کارروائی کرتے ہوئے 1280 افسروں کا کارکردگی الا¶نس بند کر دیا ہے۔ یہ الا¶نس بنیادی تنخواہ کے مساوی ملتا ہے جن افسروں کا الا¶نس بند کیا گیا ہے وہ تمام گریڈ 16 کے افسر ہیں اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے دفاتر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان میں ان لینڈ ریونیو افسر‘ انسپکٹرز‘ پرنسپل اپریزر‘ اپریزر‘ ایگزامینر‘ انٹیلی جنس آفیسرز شامل ہیں۔ ایف بی آر نے 2012 ءسے اب تک متعدد بار سرکلرز جاری کئے جن میں ادارے کے تمام افسروں کو ہدایت کی گئی تھی وہ ہر مالی سال کے اختتام تک اثاثوں کے گوشوارے داخل کرایا کریں تاہم عوام سے آمدنی کے گوشوارے طلب کرنے والے ادارے کے اپنے اہلکار اور افسر حکم ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں، گزشتہ روز 1280 افسروں کا الا¶نس بند کر دیا گیا، الا¶نس اس وقت تک بند رہے گا جب تک گوشوارے داخل نہیں کرائے جاتے۔ حکم عدولی جاری رہنے کی صورت میں مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔
افسر/ اثاثے

مزیدخبریں