اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزےر ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک اور خطے کی تقدےر بدل کر رکھ دے گی۔ منصوبے کے ذرےعے چےن، جنوبی اےشےا، وسطی اےشےا اور مشرق وسطیٰ کی تےن ارب آبادی ترقی کے ثمرات سمےٹے گی۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ دسمبر2017ءتک مکمل ہو جائے گا جس سے ملک مےں توانائی اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہو جائےںگے۔ وہ چےن پاکستان اقتصادی راہداری ©©”مواقع، چےلنجز اور تزوےراتی اہمےت“ پر سےشن سے خطاب کر رہے تھی۔ سےشن مےں سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثےر تعداد مےں شرکت کی۔ سےشن مےں پاکستان مےں چےن کے سفےر سن وئی تونگ نے بھی خطاب کرتے ہوئے اقتصادی راہداری کو خطے کی ترقی کے لئے اہم اقدام قرار دےا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چےن کی دوستی دےرپا اور مضبوط بنےادوں پر قائم ہے اور اقتصادی راہداری اس مےں مزےد وسعت پےدا کرے گی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ اظہاررائے کی آزادی کے نام پر کسی کودوسرے کے عقائد کی توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی آج کاپاکستان نائن الیون کے بعد والاپاکستان نہیں، روسن خیال اورترقی پسند معاشرے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،2025ءتک پاکستان دنیا کی پچیس بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا،46ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری میں پاکستان کو غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام بنا دیا ہے، افسوس ہے کہ سٹریٹجک پارٹنر ہونے کے باوجود امریکی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباءکو ترجیح نہیں دی جاتی۔ وہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے غیر ملکی صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔
احسن اقبال