راجن پور (نامہ نگار) راجن پور کے نواحی علاقہ شاہوالی کے مقام پر ریلوے ٹریک کے قریب سے روسی ساختہ 5 کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔ دہشت گرد خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ شاہوالی کے مقام پر ریلوے ٹریک کے نزدیک ایک مشتبہ بیگ کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ساتھ منسلک بم ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بم روسی ساخت کا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔ دہشت گرد پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو اڑانا چاہتے تھے جسے اطلاع ملنے پر بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بم 14 کلو وزنی تھا۔
بم برآمد