پارلیمنٹ اور ادارے کام کرتے تو عوام کسی اور کی طرف نہ دیکھتے: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف پر پولیس کا تشدد قابل مذمت اور افسوسناک واقعات ہےں، نام نہاد جمہوری دور میں پولیس اور حکومتی ادارے انسانیت کی تذلیل کر رہے ہےں اور ہر طبقہ اپنے حق اور تحفظ کےلئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کراچی میں آفتاب عالم سمیت دو صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافیوں سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی۔ وہ گذشتہ روز ڈنمارک سے ٹیلیفون پر مرکزی میڈیا سیل سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی پسماندہ طبقات کی آواز اور انصاف کی واحد امید ہیں، انہیں تحفظ دیا جائے اور آفتاب عالم کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کامیاب ہڑتال پر تاجروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ جب تک ظلم کا شکار طبقات ظالم نظام اور قاتل حکمرانوں کیخلاف اکٹھے ہو کر سڑکوں پر نہیں نکلیں گے۔ ظلم نہیں رکے گا اور جبری ٹیکس وصولی جاری رہے گی۔ انہوں نے تاجر برادری کی طرف سے اپنے مطالبات کےلئے آرمی چیف کو لکھے جانے والے خط پر کہا کہ پارلیمنٹ اور ملکی ادارے اپنا کام کر رہے ہوتے تو عوام کسی اور طرف نہ دیکھتے ۔ سربراہ عوامی تحریک نے اسلام آباد میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پڑھے لکھے ڈاکٹروں کی توہین پر دلی دُکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹرز کے دُکھ کو سمجھتے ہیںکیونکہ ہمارے کارکن بھی پولیس کی گولیوں،لاٹھیوں اور بربریت کا سامنا کرچکے۔ جب تک یہ جعلی جمہوریت مسلط رہے گی پڑھے لکھے ڈاکٹرز اور سوسائٹی کے دیگر طبقات کی تذلیل نہیں رکے گی۔
طاہر القادری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...