ٹیکسلا: پہاڑی تودہ گرنے سے کام میں مصروف 9مزدور دب گئے، ایک جاں بحق

ٹیکسلا (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاﺅں بن بھولا کے ساتھ مارگلہ کی پہاڑیوں پر سٹون کرشنگ کے کام کے دوران ایک بڑا تودہ گرنے کے باعث نیچے کام کرنے والے متعدد افراد جن میں مزدور لوڈر آپریٹر، کرین آپریٹر اور ڈرائیور شامل ہیں دب گئے۔ واقعہ شام پانچ بجے کے قریب پیش آیا، ڈی ایس پی ٹیکسلا محمد سلیم خٹک، ایس ایچ او ملک ساجدپولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے۔ چارافراد کو پہاڑی ملبے سے نکالا گیا ہے، جن میںتین افراد شدید زخمی ہیں جبکہ اسلام نامی مزدور جو آزاد کشمیر کا رہنے والا ہے دم توڑ گیا۔ امدادی کارروائیوں میں مشکل پیش آرہی ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن