لاہور (نامہ نگار) لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں گزشتہ روز ایک زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں طاہر، جمشید وغیرہ کو امدادی ٹیموں نے میاں منشی ہسپتال میں منتقل کر دیا۔ طاہر اور جمشید کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔