معروف امریکی اداکار جارج کلونی George Clooney اور گرانٹ ہیسلوو Grant Heslov کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم ایک بولیوین سیاستدان گونزالو کی زندگی پر مبنی ہے، امریکا سے تعلیم یافتہ گونزالو اپنے ملک میں ہونے والے انتخابات میں بطور صدارتی امیدوار کھڑا ہوتا ہے، اپنی جیت کیلئے وہ ایک معروف امریکی کنسلٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کرتا ہے،ڈیوڈ گورڈن David Gordonکی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم دو ہزار پانچ میں بننے والی اسی نام کی ڈاکو فلم پر بنائی گئی ہے، جس کی کاسٹ ساندرا بلاک، سکاٹ مک نائری، بیلی باب، انتھونی میکی اور این ڈووڈ پر مشتمل ہے،کامیڈی سے بھرپور فلم آوور برینڈ اِز کرائسس Our Brand is Crisis اگلے ماہ یعنی تیس اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،