اٹک میں انسدادِ ڈینگی مہم سے طالبات کی جان خطرے میں پڑگئی، جنڈ کے علاقے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں ڈینگی سے تدارک کے لئے سپرے کیا گیا، جس کے بعد سات سو سے زائد طالبات بے ہوش ہوگئیں۔ متاثرہ طالبات کو فوری طور پرتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث متاثرہ طالبات کے علاج میں شدید دشواریاں پیش آئیں، جگہ کم پڑنے پر بستر باہر لگانا پڑے،ڈاکٹروں کے مطابق طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسکول کے اوقات کے دوران اسپرے کرنے پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔