اسلام آباد کے مسیحاؤں کی ڈھٹائی برقرار, ہسپتالوں میں مریض دردر کی ٹھوکریں کھانےپرمجبور

Sep 10, 2015 | 17:05

ویب ڈیسک

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے گزشتہ تین روز سے نادرا چوک پردھرنا دیا ہوا ہے انکا مطالبہ ہے کہ حکومت مالی بجٹ دو ہزار پندرہ میں انکا فریز کیا گیا ہیلتھ رسک الاؤنس بحال کرے لیکن دوسری جانب حکومت حیلے بہانوں کا سہارا لیتے ہوئے معاملے کو لٹکائے ہوئے ہے،حکومت اور ڈاکٹروں کی حالیہ انا اور ڈھٹائی غریبوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن چکی ہے اس حوالے سے مریضوں اور انکے لواحقین کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے جلد سے جلد اس مسئلہ کا حل نکالے تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکیں-

پاکستان کے دور دراز علاقوں سے علاج معالجہ کی غرض سے آئے عوام پہلے ہی غربت کی چکی میں پس کرپریشان ہیں،لیک اب اس ملک کے غریب لوگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کے باہر دھکے کھانے پر مجبور ہیں، جوایک طرح سے انسانیت کی تزلیل ہے-

مزیدخبریں