ملک کے طول و عرض میں فرقہ واریت کے خاتمے اور شر انگیز عناصر کے خلاف کارروائی سمیت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے،اس سلسلے میں سی ٹی ڈی نے تازہ ترین کارروائی کرتے ہوئےجمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا ہے، مفتی کفایت اللہ کے خلاف کارروائی شر انگیز تقریر کرنے پر کی گئی، کاوئنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے گذشتہ شب چنیوٹ کے نواحی علاقے لالیاں میں مذہبی اجتماع میں شرکت کے دورانہ شر انگیز تقریر کی، سابق ایم پی اے کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے-
اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں جے یو آئی ف کے رہنما اورسابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ گرفتار
Sep 10, 2015 | 18:48