حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے نواحی گاﺅں ڈھپر ملاح مےں بھائی نے غےرت کے نام پر فائرنگ کرکے 17 سالہ بہن کو قتل کردےا اور فرار ہوگیا۔ تفصےلات کے مطابق زاہد حسےن کو مبےنہ طور پر اپنی 17 سالہ بہن ساجدہ بی بی کے کردار پر شک تھا جس پر اس نے گزشتہ روز اس پر فائرنگ کردی۔ اس کے نتےجہ مےں ساجدہ بی بی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ملزم فرار ہونے مےں کامےاب ہوگےا۔ پولےس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنا شروع کردےئے ہےں۔
بہن کو قتل کردیا