واہگہ کے راستے اشیا بھارت جانے کی اجازت نہ ملنے پر، پاکستانی مال گاڑیاں وسطی ایشیا نہیں جانے دیں گے: افغان حکومت

کابل (بی بی سی ڈاٹ کام) افغانستان کے صدارتی محل سے جاری ہونے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وسطی ایشیائی ریاستوں میں جانے والی پاکستانی مال گاڑیوں کو ملک سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے یہ اعلان پاکستان کی جانب سے افغانستان کی اشیاء خاص طور پر میوہ جات کو بھارت لے جانے کے لیے واہگہ بارڈر سے جانے کی اجازت نہ دینے کے ردِ عمل میں کیا ہے۔افغانستان کے صدارتی محل کے ایک ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چمن بارڈر کو اس وقت بند کردیا جب افغانستان میں میوہ جات کی ترسیل کا وقت تھا اور اس وجہ سے افغانستان کے تاجروں کو بہت زیادہ نقصان اْٹھانا پڑا۔ مرتضوی کے مطابق اس کے بدلے میں افغان صدر نے بھارت سے بات کی اور انھوں نے وہ ٹیکس کے بغیر ان کے میوہ جات کو وہاں لے جانے پر آمادگی ظاہر کی۔

ای پیپر دی نیشن