کراچی (صباح نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے رےنی کےنال سکھر مےں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملہ پر چار افسروں کی ضمانت مسترد کر دی جبکہ ضمانت خارج ہونے پر چاروں افسر با آسانی فرار ہو گئے ۔ ان افسران مےں شےر گل سولنگی ، حےات ، اسلم لنڈ اور اللہ ڈنو شامل ہےں ۔ نےب کے مطابق چاروں افسران کے خلاف 2004 ءسے 2007 ءکے دوران رےنی کےنال مےں 42 ملےن روپے کی کرپشن کی اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ملزموں کے خلاف ثبوت عدالت مےں پےش کئے گئے تھے ۔ عدالت نے چاروں افسروں کی ضمانت خارج کرنے کے بعد ان کی فوری گرفتاری کا حکم دےا تاہم نےب اور دےگر تفتےشی افسران کی عدم حاضری کی وجہ سے چاروں افسران احاطہ عدالت سے با آسانی فرار ہو گئے ۔ عدالت نے متعلقہ ٹرائل کورٹ کو حکم دےا ہے کہ ان کے مقدمہ کا 6 ماہ مےں ٹرائل کر کے فےصلہ سناےا جائے۔
افسران/فرار