صدر گوگیرہ(نامہ نگار) رشوت کی رقم باٹنے پر پولیس اہلکار گتھم گتھا ہوگئے تینوں کومعطل کر دیا گیا۔ محرر کا کہنا تھاکہ وہ عہدہ کے لحاظ سے بڑا ہے اس لئے اس کا حصہ زیادہ بنتا ہے جب کہ نائب محرر کا کہنا تھا کہ یہ ماہانہ نذرانہ نہیں ہے بلکہ یہ عیدی کی آمدنی ہے اس لئے سب میں برابر تقسیم ہوگی لیکن محرر نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تو تینوں آپس میں لڑ پڑے، تینوں اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔