ساہیوال (نامہ نگار) پنجاب ٹریژی اینڈ اکائونٹس سروسز ایسوسی ایشن کا مرکزی اجلاس زیر صدارت چوہدری دلاور حسین منعقد ہوا۔ جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈپٹی اکائوٹنٹ ، اکائوٹنٹ اور کمپیوٹر آپریٹر کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن فی الفور جاری کیا جائے تا کہ ٹریژی ملازمین بھی دیگر ملازمین کی طرح ترقی حاصل کر سکیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر مزمل علی غوری کے علاوہ پنجاب بھر کے صدر ٹریژی ایسوسی ایشن اور دیگر نمائندگان وائس پریذیڈنٹ محبوب اکرم ، عبدالستار ،مدثر اقبال کے علاوہ ساہیوال ایسوسی ایشن کے عہدیدار عمر فاروق جٹ ، اصغر علی غوری، محمد علی خان ،سعیدمتیال،شیخ ابراہیم اور عبدالجبار سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے 74 اہلکار سکیل 14 سے 16 جبکہ 40 سکیل 16 سے 17 میں پرموشن حاصل کر چکے ہیں ۔