عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے رائیونڈ مارچ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری حدود میں رہتے ہوئے طاقتور مارچ کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ ہم رائیونڈ کی طرف مارچ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری انداز میں ہر قسم کا مارچ کریں گے۔ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرز پر ایک اور حملے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ سرچ آپریشن کے نام پر پولیس نے حملہ کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقدمہ اہم مراحل میں داخل ہو رہا ہے۔ گھروں پر حملے کرنا موجودہ حکمرانوں کی پرانی روایت ہے۔ ہمارے کارکنوں کو ہر شہر میں زدوکوب کیا گیا۔ ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں‘ غنڈوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔ کبھی کارکنوں کو مسلح نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک نریندر مودی سے نہیں ملا۔