نادراکوپاکستان کی شہریت بیچنے والوں سے پاک کردینگے، کارروائی کادوسرامرحلہ عیدکے بعدشروع ہوگا: چوہدری نثار

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ نادراکوپاکستان کی شہریت بیچنے والوں سے پاک کرینگے۔غیر ملکی شہریوں کو کارڈ جاری کرنے والے نادرا ملازمین کیخلاف کارروائی کادوسرامرحلہ عیدکے بعدشروع ہوگا، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جعلی شناختی کارڈبنانے والے نادراملازمین کیخلاف ملک گیرکریک ڈاون جاری ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق 18ملازمین کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ 8اہلکارگرفتارکئے گئے ہیں۔10نادراملازمین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ان ملازمین کی نشاندہی شناختی کارڈزتصدیقی مہم کے ذریعے ہوئی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں قومی شناختی کارڈز کی تصدیقی مہم جاری ہے۔جعلی شناختی کارڈزرکھنے والوں کی نشاندہی کرنے پرانعامات بھی دئیے جارہے ہیں۔اسلام آباد میں جعلی شناختی کارڈزکی نشاندہی کرنیوالے افرادکے اعزازمیں تقریب کا انعقادکیاگیا۔ان کی حوصلہ افزائی کیلیے ان میں چیک تقسیم کئے گئے۔چیئرمین نادراعثمان یوسف مبین نے 14 افراد میں انعامی چیک تقسیم کیے۔انعام حاصل کرنے والوں میں دس ہزار سے 80 ہزار تک کے چیک تقسیم کیے گئے۔چئیرمین نادراکے مطابق اطلاع دہندگان کے نام اورشناخت کو صیغئہ رازمیں رکھا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اطلاع دہندگان میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔۔ وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ نادراکوپاکستان کی شہریت بیچنے والوں سے پاک کرینگے۔ عیدکے بعدکارروائی کادوسرامرحلہ شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن