کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) پاکستان پیپلز پا ر ٹی خوا تین ونگ کراچی کے تحت ڈاکٹررتھ فائو کی سالگرہ کے مو قع پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بختاور بھٹو زرداری ، محترمہ آصفہ بھٹو زرداری ، ڈاکٹر رابن لو بو نے بھی خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینئر صو بائی وزیر نثار کھو ڑو ، پی پی پی سندھ کے نائب صدر راشد ربا نی ، پی پی پی سندھ کے جنر ل سیکر یٹری وقارمہدی ، پی پی پی خواتین ونگ سندھ کی صدر رکن قومی اسمبلی شگفتہ جما نی ، ایم این اے کشور زہرہ کے علا وہ پی پی پی کا رکنا ن اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے و الے لو گو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن سے مقررین نے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر رتھ فائو کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھو ڑو نے ڈاکٹر رتھ فائو کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فائو نے ان لو گوں کا علا ج کیا جن کو ان کے گھر والے بھی نہیں اپناتے تھے یہ ڈاکٹر رتھ کی کا وشیں ہیں اور ان کی بھر پور محنت ہی کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان سے جذام جیسے مو ذی مر ض سے نجا ت پا چکا ہے اور تاریخ میں ڈاکٹر رتھ فائو کا نا م ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس مو قع پر ایم این اے شگفتہ جما نی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رتھ فائو پاکستان کے لئے قابل فخر ہیں اور ہم ان کی انسانیت کیلئے کی گئی خدمات کبھی فرامو ش نہیں کر یں گے انہو ں نے ا پنی زندگی انسا نیت اور پاکستان کی خدمت کے لئے وقف کر دی ڈاکٹر رتھ فائو کے قائم کر دہ ادارے C.L.A.M کے سی ۔ای او ڈاکٹر اربن لو بو کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رتھ فائو اپنا تعلق پاکستان سے بتا تی تھی ۔