سری نگر بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے اےک نوجوان کو شہےد کر دےا گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ ،نوجوانوں اور خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا

سری نگر(کے پی آئی+نیٹ نیوز) بھارتی فوج نے جنوبی کشمےر کے شوپیاں اور کولگام اضلاع کے 20 دےہات کا محاصرہ کر لےا ہے جبکہ شمالی کشمےر کے سوپور قصبے مےں محاصرے کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے اےک نوجوان کو شہےد کر دےا ہے ۔ تفصےلات کے مطابق بھارتی فورسز نے ہفتے کی صبح سوپور مےں فوجی آپرےشن کے دوران کی علاقوں کا محاصرہ کر لےا محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ ،نوجوانوں اور خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا سوپور مےں انٹرنٹ اور موبائل سروس بند کر دگئی ہے جبکہ شہرےوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگا دی گئی تاہم شہرےوں نے بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرئے کےے ۔فورسز نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کر دیا ۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے جعلی مقدمات قائم کرکے کشمیری حریت پسند رہنماوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر رکھا ہے ۔ مشترکہ آزادی پسند قےادت علی گےلانی ، مےر واعظ اور ےاسےن ملک نے این آئی اے کارروائےوں کے خلاف احتجاجا نئی دہلی جاکر گرفتاری دےنے کا اعلان کےا تھا اس سلسلے مےں تےنوں رہنماوں نے ہفتے کو نئی دہلی روانہ ہونا تھا ۔آزادی پسند رہنما وں کو گرفتار اور نظر بند کرکے ان کی دہلی روانگی ناکام بنادی ہے مےر واعظ عمرفاروق کو دوبارہ گھر پر نظر بند کر دےا ہے جبکہ علی گےلانی پہلے ہی گھر پر نظر بند ہےں ۔ادھر لبرےشن فرنٹ کے سربراہ ےاسےن ملک کو جمعہ کے روز سنٹرل جےل سری نگر سے رہا کےا گےا تھا ہفتے کے روز انہےںدوبارہ گرفتار کر لےا گےا ہے ۔ درےں اثنا بھارتی وزےر داخلہ راج ناتھ سنگھ سرینگر پہنچ گئے ہیں انکی آمد پر ہڑتال ہوئی ۔بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ 4 روزہ دورے پر سری نگر پہنچ گئے ۔ ان کی آمد پر غےر معمولی سکےورٹی انتظامات کےے گئے تھے تاہم اس کے باوجود کئی علاقوں مےں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ وزیر داخلہ سرینگر میں قیام کے دوران سیاسی لیڈران، سول سوسائٹی ممبران، تجارتی انجمنوں کے نمائندوں اور کالج طلبا سمیت زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ بھارتی وزیر داخلہ نے کشمیر میں تمام گروپوں کومذاکرات کیلئے دعوت عام دیتے ہوئے اعلان کیا کہ کھلے ذہن کیساتھ مسئلہ کشمیر پر وہ ہر کسی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں اورجو کوئی بھی ان کیساتھ بات کرنا چاہتا ہے اس کیلئے بات چیت کا دروازہ کھلا ہے ۔انہوںنے واضح کیا بھارتی حکومت کشمیر مسئلے کے حل کیلئے پر عزم ہے لہذا سبھی کو بات چیت کیلئے آگے آنا ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ سبھی سٹیک ہولڈر یعنی فریقوں کیساتھ بات چیت ناگزیر ہے ۔کل جماعتی حرےت کانفرنس گ کے چےرمےن سید علی گیلانی نے روہنگیائی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے ریاست بھر میں نکالے گئے جلسے جلوسوں میں بھاری عوامی شرکت کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ایک مظلوم قوم کے ہم روہنگیائی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے دوسرے خطوں میں بلالحاظ مذہب وملّت مظلومین کے درد کی کسک محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ لوگوں کو یہ زیب نہیں دیتا وہ حق خود ارادیت اور دہشت گردی کو ایک ہی پلڑے میں تول لیں۔نامعلوم حملہ آوروں نے اسلام آباد قصبے مےں پولےس کی اےک پارٹی پر حملہ کرکے اےک اہلکار امتیاز کو ہلاک اور اےک کو شدےد زخمی کردےا َ۔ کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق حملہ سٹےنڈ کے نزدےک پولےس پارٹی پر فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے مےں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مقبوضہ کشمےر

ای پیپر دی نیشن