وطن سے محبت میں نے فوج سے سیکھی کرپشن پر رینجرز کو گرفتاری کا اختیار نہیں: نثار

Sep 10, 2017

 (نوائے وقت رپورٹ) چودھری نثار نے کہا ہے کہ خاندانی پس منظر فوجی ہونے پر فخر ہے۔ نظم و ضبط، اوقات کی پابندی اور وطن سے محبت فوج سے سیکھی۔ زیادہ سوشل نہیں اس لئے مخالفین مجھے مغرور سمجھتے ہیں۔ حخالیہ تین چار سال میں نواز شریف سے اختلافات ہوئے، اس عرصہ میں نواز شریف کی ناگواری اختلافات کی صورت میں سامنے آئی، مجھے جان بوجھ کر اہم مشاورت سے دور رکھا جانے لگا۔ کابینہ میں نواز شریف سے تحفظات کا اظہار کیا۔ 2013ءتک نواز شریف سے کبھی ناراضگی نہیں ہوئی۔ ابھی بھی وقت ہے کہ محاذ آرائی کو ترک کر کے ملک کو خطرات سے بچایا جائے۔ پرویز مشرف سے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پرویز مشرف نے ”کو“ کیا تو مجھے دو سال نظربند رکھا۔ نظربندی میں مشرف نے ملنے کی درخواست کی میں نہیں ملا۔ ایان علی کا کیس وزارت داخلہ کے پاس نہیں بلکہ وزارت خزانہ کے پاس تھا
ڈکصر عاصم کیس میں میرا یا میری وزارت کا کوئی کردار نہیں تھا۔ کرپشن پر گرفتاری رینجرز کا اختیار نہیں۔ حکیم اللہ محسود سے مذاکرات میں فوج، امریکہ اور دیگر دوست ممالک کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔ ڈان لیکس پر حکومت کے حق میں صرف میں بولا۔
نثار

مزیدخبریں