اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی توہین عدالت کے معاملے پر الیکشن کمشن کے خلاف دی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دےدیا ہے جو 11 ستمبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشن کے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے پاس ہے جبکہ الیکشن کمشن کے پاس اس کا اختیار نہیں ہے لہٰذا اسے کارروائی سے روکا جائے۔
خصوصی بینچ
عمران خان توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کا خصوصی لارجر بینچ تشکیل، سماعت کل ہو گی
Sep 10, 2017