غریب عوام ملک کے حقیقی مالک، فیصلوں میں شامل کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے: رضا ربانی

Sep 10, 2017

لندن (آئی این پی)چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ غریب عوام ہی ا س ملک کے حقیقی مالک ہیں اور ضروری ہے کہ انہیں نظام میں اونر شپ دی جائے اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا جب تک اس پر عمل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ وہ لند ن میں غیر مرئی لوگ کے نام سے لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ اس ملک کی اشرافیہ نے غریب عوام کا استحصال کیا اور ان کے حقوق غصب کئے ۔ مراعات یافتہ طبقہ پسماندہ طبقات کے مسائل پر آنکھ بند کئے بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ کتاب اس لئے لکھی تاکہ ان طبقات کو سامنے لا سکوں اور یہی لوگ اس نظام کے اصل شراکت دار ہیں اور انہیں فیصلہ سازی کے عمل کا حصہ ہونا چاہیے ۔انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ریاست اس استحصال زدہ طبقے کو اورنر شپ دینے سے گریزاں ہے اور غریب عوام اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں