اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس (کل) پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوںگے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت سہ پہر 5بجے ہوگا جبکہ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی زیر صدارت سہ پہر3بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا، دونوں ایوان میں برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر مشترکہ مذمتی قراردادیں منظور کئے جانے کا امکان ہے، ایجنڈے کے مطابق سینٹ میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز مختلف بل پیش کریں گے اور سرکاری حج اخراجات میں کمی، مختلف ممالک سے معاہدوں سے قبل سینٹ سے منظوری لازمی قرار دینے،اسلام آباد سے کوئٹہ ،کوئٹہ سے اسلام آباد روزانہ کی بنیاد پر پی آئی اے کی فلائٹیں چلانے کے حوالے سے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
قومی اسمبلی/ سینٹ