گیس لیکج سے دھماکہ‘ چھتیں گر گئیں‘ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کی اہلیہ جاں بحق

Sep 10, 2017

بہاولپور (بیورو رپورٹ) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کی اسلام آباد کی رہائش گاہ میںگیس لیکیج کے باعث دھماکہ سے کمروں کی دیواریں اور چھتیں گر گئیں۔ وائس چانسلر کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر قیصر مشتاق کی رہائش گاہ پر سوئی گیس لیکیج کے باعث دھماکہ سے ان کی رہائش گاہ کے دوکمرے شدید متاثر ہوئے ان کی دیواریں اورچھتیں گر گئیں۔ڈاکٹر قیصر مشتاق کی اہلیہ کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ڈیڑھ بجے دن ادا کی جائیگی۔ دھماکے سے دیواریں گرنے سے وہاں موجود کاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
جس کے باعث وائس چانسلر کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں جنہیں دو روز قبل ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گئیں۔ دھماکے کے باعث دیواریں گرنے سے وہاں موجود کاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر مشتاق کی اہلیہ کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ڈیڑھ بجے دن ادا کی جائیگی۔ بہاولپورکی سول سوسائٹی کے ارکان محمد اشرف خان، حسن ناصر، خالد سردار، پروفیسر شفیق آتش، پروفیسر ڈاکٹر مزمل بھٹی اور دیگر نے وائس چانسلر کی اسلام آباد کی رہائش گاہ پر ہونیوالے دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں