لیہ: اڑھائی سالہ بچے پر سنگین الزامات میں مقدمہ درج

لیہ (آئی این پی) اڑھائی سالہ بچے پر سنگین الزامات میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ننھے احمد پر اپنے مخالفین پر آتشی اسلحہ سے حملہ کرنے کا الزام ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے بچے کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق لیہ میں پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا، اڑھائی سالہ بچے پر سنگین الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اڑھائی سالہ احمد پر آتشی اسلحے سے مخالفین پر حملے کا مقدمہ درج ہے، جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے بچے کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...