انگلینڈ نے لارڈزٹےسٹ مےںویسٹ انڈیز کو نو وکٹ سے ہرا کرسیریز جیت لی

لارڈز (سپورٹس ڈےسک ) تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا جسے اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر کے میچ اور سیریز اپنے نام کر لی ہے۔سنیچر کو کھیل کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 177 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں ساتکھلڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔خیال رہے کہ جیمز اینڈرسن اسی ٹیسٹ میچ میں اپنی 500 ٹیسٹ وکٹیں بھی مکمل کر چکے ہیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں شے ہوپ سب سے زیادہ 62 اور پاول 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔جیمز اینڈرسن کے علاوہ سٹوارٹ براڈ نے دو اور رولینڈ جونز نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے تھے۔تاہم جب تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوا تو بقیہ کھلاڑی سکور میں صرف 84 رنز کا اضافہ ہی کر سکے۔ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں بھی صرف 123 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری جانب انگلینڈ بھی اپنی پہلی اننگز میں زیادہ بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا اور پوری ٹیم صرف 194 رنز کر آو¿ٹ ہوگئی تھی۔بےن سٹوکس کو مےچ جبکہ وےسٹ انڈےز کے شے ہوپ اور اےنڈرسن کو مشترکہ طور پر سےرےز کا بہترےن کھلاڑی قرار دےا گےا۔

ای پیپر دی نیشن