کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری کی وفد کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوسے ملاقات ‘اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلزیوتھ سندھ کے جنرل سیکرٹری شعیب مرزااور ڈپٹی سیکرٹری مسرور راجپربھی موجود تھے ‘چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ہونے والی ملاقات میں پیپلزیوتھ سندھ کے عہدیداران کی جانب سے انہیںتنظیم سازی کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبہ سندھ ہی نہیں بلکہ اس ملک کا ہر نوجوان ترقی اور خوشحالی کیلئے بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو نے حالیہ انتخابات میں نوجوانوں کے کردار کی تعریف کی اور کہاکہ پیپلزیوتھ سے تعلق رکھنے والا ہر جوان پیپلزپارٹی کا سرمایہ ہے اور آنے والا دور بھی نوجوانوں کا ہے۔
پیپلزیوتھ کے وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات
Sep 10, 2018